نیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سے دوران حراست نہ صرف سوالات کیے گئے، بلکہ ان کے بیانات بھی قلم بند کیے۔
نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایل این جی کیس میں شریک ملزمان، گواہان کے بھی بیان قلمبند کرکے ریفرنس دائر کر دیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ احسن اقبال کے جوابات کی روشنی میں نیب کی انکوائری جاری ہے، دوران حراست سوالات نہ کرنے کے شاہد خاقان اور احسن اقبال کے بیانات بے بنیاد ہیں۔