لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری کی بیٹی ردا سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ فاضل جج کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب ایجرٹن روڈ پر واقع ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ اور سابق جج صاحبان سینئر وکلا اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔