اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت قانون نے لاہور ہائی کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس محمد قاسم خان کو عدالت عالیہ لاہور کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جمعہ کو وزارت قانون کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محمد قاسم خان کی تعیناتی 19 مارچ 2020ءسے نافذ العمل ہو گی۔موجودہ چیف جسٹس مامون رشید شیخ18مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔