• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی امیر مولانا خلیل مخلص دو روزہ دورے پر کل کوئٹہ پہنچیں گے،ستار چشتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائےاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی کے جاری کردہ اعلان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمدمخلص دو روزہ دورے پر یکم مارچ کو کوئٹہ پہنچیںگےاوراسی روز صبح کو مدرسہ اسلامیہ حاجی غیبی روڈاوربعدنمازظہر3بجے ضلعی سیکرٹریٹ میں شہدائے اسلام کی یادمیں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے دورے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاکہ مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ حاجی غیبی روڈکوئٹہ(علامہ حافظ فضل محمدمرحوم) کاسالانہ جلسہ دستارفضلیت وتحفظ مدارس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ دارالعلوم اسلامیہ کا جلسہ دستاربندی یکم مارچ اتوارکو صبح 8بجے گورنمنٹ ہائی سکول حاجی غیبی روڈگرائونڈمیں ہوگاجس سے جمعیت علمائےاسلام نظریاتی کے دیگرقائدین نامورشیوخ علماخطاب کرینگے اورفارغ التحصیل علماکی دستابندی ہوگی۔ 
تازہ ترین