• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کے جانے کے بعد آرٹیکل 6 آئین سے نکال دینا چاہئے، رضا ربانی

گڑھی خدابخش، لاڑکانہ (نامہ نگار، نیوز ایجنسیاں) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے برابر ہے تو عدالتیں اس سے ہٹ کر فیصلے کیسے کر رہی ہیں؟پرویز مشرف کے جانے کے بعد آرٹیکل 6آئین سے نکال دینا چاہیے، یہ آرٹیکل جمہوریت کے دفاع میں ناکام رہا، کوئی آرٹیکل بے مقصد ہو تو اسے نکال کر آئین کا بوجھ کم کردینا چاہئے،آرٹیکل 6 اور بینظیر قتل کے ملزم کو ملک سے جانے دینا مذاق ہے،لاہور ہائیکورٹ آرٹیکل4 یاد رکھتی تو بھٹو کا عدالتی قتل نہ ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں میرا حکومت کو مشورہ ہے کہ آئینی ترمیم بل کے ذریعے آرٹیکل 6 کو آئین سے نکال دے جو آرٹیکل ملک میں آئین، پارلیمان اور جمہوریت کا دفاع کرنے میں ناکام ہوچکا ہو اسے نکال دینا ہی بہتر ہوگا۔جس شخص پر آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج تھا وہ بینظیر بھٹو کے قتل میں بھی ملوث تھا اور اسے ملک سے باہر جانے دیا جائے تو اس سے زیادہ سنگین مذاق کیا ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین