• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسائل کی لوٹ مار نے کوئٹہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا‘ جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے کہاہے کہ کوئٹہ شہرمسائلستان بن چکا ہے پائندخان روڈشابوکلی برأت کوتوال خلجی کالونی موسیٰ کالونی پشتون آباد خروٹ آباد شالدرہ سمیت شہرکے مضافاتی گلیاں اورکوچے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے سے شہریوں کومشکلا ت کاسامنا ہے صفائی کی صورتحال ابترہونے سے وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ ہے انہوں نے کہاکہ کرپشن کی وجہ سے کوئٹہ شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز آنے کے باوجود صورتحال میں کوئی بہتری نظرنہیں آرہی ہے شہر کے وسائل کو لاوارث سمجھ کر لوٹا جارہاہے صوبائی دارالحکومت ہونے کے باوجود کوئٹہ کسی دیہات کامنظر پیش کررہاہے حکومت اور متعلقہ محکموں وافسران کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین