• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پاکستان کو ہرا دیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی، جنوبی افریقا نے 17 رنز کی فتح کے ساتھ فائنل فور میں جگہ بنالی۔

سڈنی کے شوگراؤنڈ اسٹیڈیم میں گروپ بی کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے والورڈٹ کے جارحانہ 53 رنز کی اننگ کے سبب 136 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے ڈائنا بیگ نے 19 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب  میں مقررہ 20 ارروز میں 5 وکٹ کے نقصان پر  119 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے 39 اور جویریا نے 31 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد جنوبی افریقا براہ راست سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جانے کے لیے پاکستان کی اس میچ میں فتح ضروری تھی۔

جنوبی افریقا کے خلاف جیت سے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہوجاتے۔

جنوبی افریقا سے میچ کے بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو قدرے کمزور حریف تھائی لینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔

قومی ویمن ٹیم کو کپتان بسمعہ معروف کی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

تازہ ترین