• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد آلو کی قیمت 10روپے بڑھ گئی، فی کلو قیمت 40 روپے ہو گئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز کی قیمت میں بھی 10روپےکااضافہ، فی کلو قیمت 60 روپے ہو گئی جبکہ ادرک اور لہسن کی فی کلو قیمت 400 روپے تک پہنچ  گئی، ادرک اور لہسن قیمتوں میں اضافے سے قبل 320 روپےفی کلو تک میں فروخت کیاجارہا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شملہ مرچ کی فی کلو قیمت 120 سے بڑھ کر 160روپےتک پہنچ گئی ہے جبکہ مٹر کی فی کلو قیمت 100 اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 120روپےہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بکرے کا گوشت سرکاری نرخ 780روپےکی بجائے ایک ہزار روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ گائے کا بغیر ہڈی کے گوشت کی سرکاری قیمت 480 روپے ہے، اب یہ اضافے کے بعد 480 کے بجائے 560 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

تازہ ترین