• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ اسکیم میں 100 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، اسد عمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے فنڈز روک کر بیٹھی ہے،کراچی کےانفرااسٹرکچرکی بہتری میں سندھ حکومت رکاوٹ ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ کراچی کو اس کا حق ضرور دیں، کفالت پروگرام کے تحت 70 لاکھ خواتین کے ڈیجٹل بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں گے جبکہ احساس پروگرام میں 70 فیصد حصہ صرف خواتین کے لئے رکھا گیا ہے، ہنر مند نوجوانوں کے پروگرام میں بھی 30 فیصد خواتین کو تربیت دینی ہے،یوتھ اسکیم میں 100 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، اب خواتین صرف سلائی کے کورس نہیں ہائی ٹیک کورس کریں گی۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی لٹریچر فیسٹول کے آخری روزتقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ خواتین کو مالیاتی شعبوں میں بھی با اختیار بنانے کے لئے اہم اقدامات کئے جانے ضروری ہیں،دس سے گیارہ کروڑ خواتین کو اگر مواقع دیے جائیں تو اہم تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ گورنر اور میئر کے ساتھ کچھ منصوبوں کا معائنہ کیا ہے، اگلے چند روز میں کچھ منصوبوں کا افتتاح کردیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے سارے اختیارات صوبے کے پاس ہیں ، وفاق چاہے بھی تو صوبے میں کچھ نہیں کرسکتا،ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، سپریم کورٹ سے ہدایات ملنے کے بعد کام کرنے میں آسانی ہوگی۔

تازہ ترین