وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین کی طرح ان کا تقریر نویس بھی حالات سے یکسر بے خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ابو بچاؤ مہم سے فرصت پائیں تو زمینی حقائق پر نگاہ دوڑانے کا وقت ملے، سندھ میں ان کے خاندان کی لوٹ مار دکھانے والے صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتارا جاتا ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ اس قوم کو ٹیکس چوری کی لعنت میں پرچی والے چیئرمین کی جماعت اور ان کے انکل نواز کی جماعت نے مبتلا کیا۔
مراد سعید نے بلاول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حادثاتی چیئرمین جھوٹ ضرور بولیں مگر عوام کو لاعلم تصور کرنا بند کردیں۔