• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ، کنگز نے زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ، کنگز نے زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی


بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

واضح رہے کہ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیزن میں گروپ اسٹیج کا دوسرا مقابلہ تھا اور یہ بھی گزشتہ مقابلے کی طرح کراچی کنگز کے نام رہا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کراچی کنگز کے عماد وسیم نے ٹاس جیتی اور پچھلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کے تجربہ کار محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں بینٹن اور حیدر علی کو یکے بعد آؤٹ کرکے پشاور زلمی کو مکمل طور پر دباؤ میں لے لیا۔

جب ٹیم کا اسکور 10 پر پہنچا تو جارح مزاج کامران اکمل بھی عامر یامین کی گیند پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر شعیب ملک بیٹنگ کے لیے کیریز پر آئے اور اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے لڑکھڑاتی ہوئی بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔

انہوں نے پہلے 25 رنز بنانے والے لیام لیونگسٹن کے ہمراہ 47 رنز اور پھر 25 رنز بنانے والے لوئس گریگوری کے ہمراہ مل کر 57 رنز کی شراکت بنائی اور ٹیم کو پریشانی سے نکالا۔

شعیب ملک آخری اوور میں 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے محمد عامر نمایاں بولر رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں شرجیل خان صرف 4 رنز بنا کر امپائر کے غلط فیصلے کا نشانہ بن گئے لیکن بابر اعظم اور الیکس ہیلز نے ٹیم کو بحران سے نکالا اور 101 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر جیت کی بنیاد رکھ دی۔

الیکس ہیلز نے 49 جبکہ بابر اعظم نے ناقابل شکست 70 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اس میچ میں پشاور زلمی کے مستقل کپتان ڈیرن سیمی آرام کی غرض سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور ان کی جگہ کپتانی وہاب ریاض نے کی، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین