• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرلیگ میں بقا کی جنگ، قلندرز آج کوئٹہ کے خلاف قسمت بدلنے کیلئے پر امید

 راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں مسلسل تین میچ ہارنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں جگہ برقرار رکھنے کے لئے بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں میچ کو ہرصورت میں شکست دینا ہوگی۔ قلندرز کی ٹیم قسمت بدلنے کے لیے پرامید ہے۔ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ اسے آئندہ 7 میں سے 6 میچز اپنے ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلنے ہیں۔ قلندرز کی ٹیم محض ایک میچ کھیلنے کراچی کا رخ کرے گی۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں 12 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔ چوتھا میچ ہارنے کی صورت میں لاہور کی منزل مشکل ہوجائے گی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار ٹورنامنٹ میں آمنے سامنے آرہی ہیں۔ کوئٹہ کی ٹیم سرفراز احمدکی قیادت میں پانچ میں سے تین میچ جیت چکی ہے ۔ لاہور قلندرز کو تین میں دو میچوں میں شکست ہوم گرائونڈ لاہور میں ہوئی ہے۔ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ابتدائی چار سالوں میں آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔ قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز کو اسلام آباد کے خلاف ایک وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ جیتا ہوا میچ ہارنے کے بعد کھلاڑی کو سپورٹ اسٹاف شدید دبائو میں ہیں۔ حارث رئوف کے ان فٹ ہونے سے ان کی مایوسیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے دوسری جانب سہیل اختر کی کم تجربہ کاری اور عاقب جاوید کے کوچنگ کے انداز پر بھی ماہرین سوالات اٹھا رہے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز سے ایک قدم اوپر ان کی روایتی حریف کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دو مرتبہ شکست سے دوچار کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کنگز کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس حاصل کیے۔

تازہ ترین