کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے بی جے پی رہنما کپل مشرا، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر، بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش ورما اور دوسرے بی جے پی رہنمائوں کی اشتعال انگیز تقریروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے ایک عرضی کی سماعت پر رضامندی ظاہر کر دی۔
عدالت اس معاملے پر بدھ کو سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت فسادات نہیں روک سکتی لیکن ماحول ایسا بنادیا جاتا ہے گویا فساد ہونے میں عدالت کی ہی کوئی غلطی ہے۔