لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ضمانت رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے جاتی امرا آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد لاہور آئیں گے اور اپنے حلقہ این اے 124 کے نمائندہ وفد اور مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے ٹیلیفون پر شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا اور انہیں رہائی پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔