• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کیلئے نئے رولز بنانے کی درخواست، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے معاونت مانگ لی، سوشل میڈیا کو منفی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، وکیل

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا کیلئے نئےرولز بنانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں معاونت مانگ لی ہے اور وکیل کو ہدایت کی کہ وہ اس نکتہ پر عدالت کو مطمئن کریں کہ وہ متاثرہ فریق ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی تو اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ سوشل میڈیا کو منفی سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ، جس کا دل چاہتا ہے وہ سوشل میڈیا پر دوسرے کی عزت اچھال رہا ہے. وکیل نے نشاندہی کی کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے کی شادی کو منفی انداز میں سوشل میڈیا پر پیش کیا گیا ہے اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے حوالے سے ڈیم کے منصوبہ کو سوشل میڈیا پر نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔ وائرل کی گئی ویڈیو توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔
تازہ ترین