• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکست کے بعد کیسا لگ رہا ہے؟ عاصم کا ہانیہ سے سوال

عاصم اظہر کا ہنایہ عامر سے سوال


معروف گلوکار عاصم اظہر نے زلمی کی ہار کے بعد ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ شکست کھانے کے بعد کیسا لگ رہا ہے؟

گزشتہ روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا اور اِس میچ میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو) کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

پشاور زلمی کی اِس شکست کے بعد سوشل میڈیا پر گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عاصم اظہر قہقہے لگاتے ہوئے اداکارہ سے پوچھتے ہیں کہ ’ کیسا لگ رہا ہےہار کر؟‘

عاصم اظہر کے اِس سوال پر ہانیہ عامر کہتی ہیں کہ ’ویسے پشاور زلمی نے بہت اچھا کھیلا ۔‘ جس پر گلوکار قہقہے لگاتے ہوئے بولتے ہیں کہ ’نہیں نہیں آج تو کراچی کا دن تھا۔‘

دوسری جانب عاصم اظہر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں گلوکار اور ہانیہ عامر مذاق و مزاح والی لڑائی لڑ رہے ہیں۔



تازہ ترین