پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے پی اے سی کو مانیٹری پالیسی اور منہگائی پر بریفننگ دی۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ جولائی سے زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے 9 ارب ڈالر اضافہ ہوا ہے۔
رضا باقر نے کہا کہ ذخائر بڑھتے رہے تو آئی ایم ایف سمیت کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈالر 162 سے 155 روپے کی سطح پر آچکا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ منہگائی میں 2 فیصد کمی آگئی ہے، مزید کم ہوگی، اس مالی سال منہگائی 11 سے 12 فیصد رہے گی۔