کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے مومن آباد تھانے کی حدود میں پرائیویٹ کار میں گشت اور بچے کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آنے پر سپنرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ویسٹ فدا حسین جانوری نے مومن آباد تھانے کی پولیس پارٹی کو معطل کردیا ہے۔
منظر عام پر آنے والی ویڈیو کسی بچی نے بنائی، بچی کی کمنٹری بھی سنی جاسکتی ہے۔
تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے ساتھ بچی نے کمال ہوشیاری سے کار کو بھی فوکس کیا۔
ویڈیو ملتے ہی ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری نے فوری ایکشن لیا۔
کار نمبر پی ایل ایل 254 میں سوار پولیس اہلکاروں نے کم سن بچے کو تھپڑ مارا، ویڈیو میں مومن آباد تھانے کے ہیڈ محرر رانا فاروق، ہیڈکانسٹیبل ایوب اور دو سپاہیوں کو شناخت کیا جا سکتا ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ فداحسین جانوری نے چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا جبکہ ایس پی بلدیہ شہلا قریشی کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔