• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشدمحمودملک PIAمیں رہناچاہتے ہیں یاپاک فضائیہ میں؟ چیف جسٹس

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں ائیر مارشل ارشد محمود ملک کی تعیناتی سے متعلق کیس میں اٹارنی جنرل کی جانب سے التواء کی درخواست منظور کرلی گئی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ نعیم بخاری آپ سے پوچھاتھاکہ ارشد محمود ملک پی آئی اے میں رہناچاہتے ہیں یاپاک فضائیہ میں؟۔ نعیم بخاری نے کہاکہ مجھے مزیدوقت دیدیں آئندہ سماعت پر عدالت کوارشد ملک کے جواب سے آگاہ کردوں گا۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دور ان سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بیان دیاکہ اٹارنی جنرل اس کیس میں خود پیش ہوناچاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدالت سے استدعا ہے کہ اس کیس کواٹارنی جنرل کی وطن واپسی تک ملتوی کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ دونئی درخواستیں اس مقدمے میں دائرہوئی ہیں،عمرلاکھانی کی جانب سیدرخواست آئی ہے جبکہ دوسری درخواست ایرا کے تین افسران کی جانب سے آئی۔عدالت نے عمرلاکھانی کی درخواست پرفریقین کونوٹس جاری کردیا۔
تازہ ترین