کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ خان کاکڑ، آل پشتون بیلٹ منی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی امیر محمد یٰسین زئی، کوئٹہ لورالائی کے صدر حاجی عبدالغفار یٰسین زئی، ژوب کے صدر حاجی عبدالغفار عبداللہ زئی نے ٹرانسپورٹر اتھارٹی کے چیئرمین بشیر احمد بنگلزئی سے ملاقات کی سیکرٹری آر ٹی اے مہران بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے صوبے کی تمام ٹرانسپورٹ کے مسائل زیر غور آئے جن میں کوئٹہ شہر کے اندر غیر قانونی اڈے ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی ٹو ڈی سروس ایک صوبے سے دوسرے صوبے کا لانگ روٹ بسوں کی جانب سے لوکل سواریاں اٹھانے کے مسائل شامل تھے وفد نے کہا کہ سریاب روڈ پر غیر قانونی اڈے سیٹلائٹ ٹائون اڈہ ، جبل نور اڈہ، عالمو چوک اڈوں کو فوری طور پر ہزار گنجی شفٹ کیا جائے کوئٹہ کراچی اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے ہزار گنجی کے تین چار آفر لیٹر لیکر بعد میں پلاٹ فروخت کئے صوبے کے ٹرانسپورٹروں نے بارہ سو کے لگ بھگ پلاٹ لئے اور فروخت کئے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ کاکڑ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ چیئرمین بشیر احمد بنگلزئی ایک تجربہ کار اور مخلص آفیسر ہیں ان کی کارکردگی ژوب سے تربت تک عیاں ہے مگر بدقسمتی سے صوبے کے اندر ایماندار اور اچھے آفیسر کو چلنے نہیں دیا جاتا حکومت ایماندار اورمثالی آفیسروں کی سرپرستی کرے اور ٹرانسپورٹ کے دفتر میں ایجنٹوں سے نجات دلائی جائے۔