پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی اور ٹیم کے مینٹور ہاشم آملہ نے اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت پر ڈیرن سیمی کو مبارکباد دی اور کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سیمی کا کردار لائق تحسین ہے۔
وزیراعظم نے جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین اور زلمی کے مینٹور ہاشم آملہ کو بھی خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ خوشی ہے پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہو رہا ہے اور شائقین کی بڑی تعداد میں موجودگی اور جوش و جذبہ حوصلہ افزا ہے، یہ پوری دنیا کو پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔