• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: جعلی اسپانسرشپ سے تارکین وطن کو ملازمت دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود۔
برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود۔

برطانیہ کے ہوم آفس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جعلی ویزا اسپانسرشپ کے ذریعے غیر قانونی مہاجرین کو ملازمت دینے والی کمپنیوں اور مالکان کے خلاف سخت اقدامات کرے گا، کیونکہ ایسے کیسز حالیہ برسوں میں پانچ گنا بڑھ گئے ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ بعض آجر سستی لیبر کے لیے امیگریشن قوانین کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں، جس سے قانونی ورکرز اور مقامی ملازمین متاثر ہو رہے ہیں۔ 

نئے اقدامات کے تحت بدترین خلاف ورزی کرنے والے مالکان پر بیرونِ ملک سے ملازمین بھرتی کرنے کی مستقل پابندی عائد کی جا سکتی ہے، ان کا اسپانسر لائسنس منسوخ ہو سکتا ہے اور بھاری جرمانے یا قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ 

برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ حکومت ان کمپنیوں کے خلاف سخت سے کارروائی کرے گی جو نظام کا ناجائز فائدہ اٹھاتی ہیں اور اس سے غیر قانونی کام اور کارکنوں کے استحصال کو روکا جا سکے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید