• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسائل و پی آر سی کا نظام نادرا سے منسلک کردیا جائے مسائل ختم ہو جائیں گے، وکیل کی سندھ ہائیکورٹ میں تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے سامنے ڈومیسائل اور پی آر سی کا نظام نادرا سے منسلک کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ عدالت عالیہ نے تجویز پر جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

بدھ کو جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی بنانے کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر نادرا نے عدالت میں جواب جمع کروا یا اور نادرا کی جانب سے رفیق کلوڑ ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے عدالت عالیہ کے سامنے تجویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ ڈومیسائل اور پی آر سی کو نادرا سے منسلک کردیا جائے اس معاملے کو نادرا سے منسلک کرنے کے بعد سارے مسائل ختم ہوجائینگے۔

انہوں نے مزید بتایاکہ قانون کے مطابق اگر شہری تین سال تک ایک شہر کا رہائشی ہے تو اسے وہاں کا ڈومیسائل دیدیا جاتا ہے ۔عدالت عالیہ نے نادرا کے جواب پر جوالجواب طلب کرتے ہوئے سماعت 11مارچ تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین