• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب الرٹ بل سینیٹ سے بھی منظور، جماعت اسلامی، ن لیگ کی مخالفت

اسلام آباد: زینب الرٹ بل سینیٹ سے بھی منظور


اسلام آباد(ایجنسیاں) ایوان بالا نے اغواءشدہ اور گمشدہ بچوں کی بازیابی‘ردعمل اور الرٹ کرنے کے لئے قانون وضع کرنے کا بل منظور کر لیا ۔ قومی اسمبلی اس بل کی پہلے ہی منظور دے چکی ہے۔

مسلم لیگ (ن)اور جماعت اسلامی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئےبچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے بھی بل کی منظوری کے دوران احتجاجاً واک آئوٹ کیا۔بل کے تحت ون ونڈو آپریشن کے تحت ریسکیو اور ریکوری ہوگی۔ 

دو گھنٹوں کے اندر ایف آئی آر درج ہوگی اور تین ماہ کے اندر مقدمہ نمٹانا ہوگا ‘18 سال سے کم عمر کے بچے کے اغواء‘ اسے بھگا کر لے جانے‘ اس کے قتل یا زخمی کرنے یا اس سے زنا بالجبر یا نفسانی خواہشات پوری کرنے کے ذمہ دار کو سزائے موت یا عمر قید اور ایک کروڑ روپے سے دو کروڑ روپے تک جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

تازہ ترین