• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے 13 ملکوں میں اسکول بند، یونیسکو

  کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کے 13 ملکوں میں اسکول بند کردیئے گئے


اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کے 13 ملکوں میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق کورو نا وائر س نے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس 80 سے زائد ملکوں تک پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں 3 ہزار 285 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئے اس وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹو ں میں چین میں مزید 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 139 نئے کیسزا بھی سامنے آئے ہیں۔

چین کو کرونا پر قابو پانے میں کامیابی تو ہوئی ہے مگر یہ وائرس 84 ملکوں تک پھیل گیا ہے اور دنیا بھر میں 3 ہزار 285افراد اس سے ہلاک ہوئے ہیں، 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں اور 51 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے ،جبکہ 130 افراد متاثر ین میں شامل ہیں ۔

برطانیہ میں اس وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے، وہاں متعدد عالمی کمپنیوں نے اپنے دفاتر بند کر لیے ہیں اور لندن کا سالانہ کتاب میلہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

عراق میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے، اٹلی میں 107، ایران میں 92، فرانس میں 4، اسپین میں 2 اور آسٹریلیا میں بھی 2 افراد کی ہلاکت کی وجہ قرار پایا ہے۔

سوئیڈن میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 52 اور ناروے میں 56 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین