• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان، زائرین کے لئے مختص پاکستان ہاؤس بھر گیا


 پاکستان میں داخل ہونے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے اور زائرین کے لئے مختص پاکستان ہاؤس مسافروں سے بھر گیا ہے۔

بلوچستان میں تفتان بارڈر پر پاک ایران سرحد سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق ایران سے آنے والے زائرین سمیت 3 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو اسکریننگ کے بعد قرنطینہ سینٹر تفتان منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں ماسک، خوراک اور رہائش کی سہولت فراہم کی گئی ہیں۔

بارڈر انتظامیہ کے مطابق ایران سےمزید پاکستانیوں کی آمد جلد متوقع ہے۔

ادھر پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر باب دوستی کی بندش کے باعث آمدورفت معطل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان 13 دن سے تجارت بند ہے۔

تازہ ترین