دبئی میں ایک بھارتی اسکول کے طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے علاقے عود میثا اور سیلی کون اوورسیز میں واقع اسکول کے ایک طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، طالب علم کے والد کورونا وائرس سے متاثرہ ملک سے ہو کر آئے ہیں، طالب علم میں کورونا وائرس والد سے منتقل ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکول کی تمام برانچز کی چھٹیاں کردی گئیں ہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے27 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثر 5 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متحدہ عرب امارات میں اب تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے ۔