معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کے آزادی نسواں سے متعلق ٹوئٹ پر اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان برہم ہوگئیں۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے لکھا کہ اصل فیمنسٹ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں، اپنے حقوق پر چیخنے میں وقت کا ضیاع نہیں کرتے۔
گلوکارہ کے ان خیالات سے اتفاق کرنے والوں کی تعداد خاصی لمبی ہے تاہم اختلاف کرنے والے بھی کچھ کم نہیں۔
اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان نے قرۃ العین بلوچ کے ٹوئٹ پر انتہائی سخت الفاظ میں ردعمل دیا اور اظہار برہمی کیا۔
ایمان سلیمان نے لکھا کہ ’جن معاملات کے بارے میں زیادہ علم نہ ہو، اُن پر تبصرہ کرنے سے پرہیز کریں شکریہ۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عورت مارچ کے موضوع پر ہونے والے ایک پروگرام میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد میں بد زبانی اور گالم گلوچ اور غیر اخلاقی جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
اخلاقیات کی تمام دھجیاں اڑاتے اس بیان کے خلاف سیاسی رہنماؤں، شوبز شخصیات، صحافیوں اور ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
قرۃالعین بلوچ کا یہ ٹوئٹ بھی اسی تناظر میں کیا گیا تھا۔