• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، عثمان بزدار

کورونا سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں ، عثمان بزدار


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل ہیں، ابھی تک پنجاب میں کورونا کا کوئی مریض سامنےنہیں آیا، تاہم بچاؤ کے اقدامات کے سلسلے میں فوجی حکام سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےصوبےمیں کوروناوائرس کی صورتحال اور تیاریوں کے حوالے سے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دی، صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، فیاض الحسن چوہان اور میاں اسلم اقبال بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجا ب نےکہا کہ کابینہ کی ایک سب کمیٹی بنادی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی مانیٹرنگ کررہی ہے، پنجاب میں 3 اسپتال مختص کرکے 23 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز بھی جاری کردئیے ہیں جبکہ بنیادی مراکز صحت کی سطح پر بھی یونٹ بنائے گئے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں تمام چینی باشندوں کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی ہے، کورونا ٹیسٹ کے لئے کٹس بھی موجود ہیں، شوکت خانم اسپتال میں بھی مفت ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے جبکہ چین سے ویڈیو لنک کے ذریعے ماہرین سے رابطہ کریں گے۔

چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان نے کہا کہ پی ایس ایل اور جشن بہاراں کی تقریبات جاری ہیں، جبکہ تبلیغی اجتماع بھی آنے والا ہے، ایسی کوئی صورت حال نہیں کہ عوامی مقامات پر چیکنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلایا جائے، ورکنگ باڈی بنادی ہے، جس میں فوج کے نمائندے بھی شامل ہیں، اگر ضرورت پڑی تو اس باڈی کی سفارشات کی روشنی میں تعلیمی ادارے یا کچھ اور بند کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین