ایف اے کپ فٹبال میں ناروچ سٹی نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ مانچسٹر سٹی اور لیسٹر سٹی نے بھی فائنل ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
ایف اے کپ کے پانچویں راؤنڈ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر نے ناروچ سٹی کے خلاف 13ویں منٹ میں برتری حاصل کی اور پہلا ہاف 0-1 پر ختم ہوا۔
78ویں منٹ میں ناروچ سٹی کے Josip Drmic نے گول بنا کر مقابلہ ایک، ایک سے برابر کر دیا۔
اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ ہوا تو میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا، جس میں ناروچ سٹی نے 2-3 کی فتح کے ساتھ 28 سال بعد کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا۔
ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے شیفلیڈ کو ایک گول سے ہرا کر فائنل ایٹ میں جگہ بنالی۔
لیسٹر سٹی بھی برمنگھم سٹی کو ایک گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔