• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دیدی

بین الاقوامی جنگی جرائم کی عدالت نے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کی اجازت دے دی۔

آئی سی سی کے ججوں نے فیصلہ دیا ہے کہ امریکی افواج کے ذریعے ہونے والے ممکنہ جنگی جرائم سمیت افغانستان میں ہونے والی زیادتیوں کی تحقیقات کو آگے بڑھانا چاہیے۔

بین الاقوامی جنگی جرائم کی عدالت کے اپیل چیمبر نے تحقیقات کی اجازت دے دی۔

عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ استغاثہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ یکم مئی 2003 سے افغانستان کی سرزمین پر ہونے والے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کرے۔

تازہ ترین