• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں عمارتوں کے گرنے کے واقعات نے کئی سوال اٹھا دیئے

کراچی میں عمارتوں کے گرنے کے واقعات نے کئی سوال اٹھا دیئے


کراچی کے علاقے گولیمار نمبر 2 میں تین رہائشی عمارتیں گرگئیں جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 11افراد جاں بحق اور 18زخمی ہوگئے، جبکہ چوتھی عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا۔

کراچی میں ایک کے بعد ایک اس طرح کے حادثات نے کئی سوالات اُٹھادیے۔

چالیس گز کے پلاٹ پر چھ منزلہ عمارت کھڑی کرنے کی اجازت کس نے دی؟

عمارت کا نقشہ کس نے منظور کرایا؟، نقشہ منظور کرانے کا طریقہ کار کیا تھا؟

گرنے والی عمارت کا نقشہ پاس کروانے کے لیے کیا کسی نے پیسا کھلا کر اپنا کام نکلوایا؟

کیا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نقشہ منظور کرنے سے پہلے عمارت کا جائزہ لیا؟

بیس سال پہلے تعمیر کی گئی عمارت پر ایک اور فلور تعمیر کرنے کی اجازت کس نے دی،11بے گناہ جانوں کے ضیاع کا ذمے دار کون ہے؟

تازہ ترین