متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کو پیسہ دینے کے لیے وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتیں رونا روہی ہیں لیکن عملی طور پر کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔
کراچی کے علاقے گولیمار میں عمارت گرنے کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس مردم شماری میں شہر کی آبادی کو آدھا گنا گیا مگر ٹیکس پورا لیاجارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ شہر پورے ملک کو پیسے دے رہا ہے مگر پھر بھی وفاق سے پیسے طلب کرتا نظر آرہا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس شہر پر جعلی مینڈیت والوں کا قبضہ ہے، سندھ حکومت نے اس شہر کو لاوارث بنا کر چھوڑ دیا ہے۔