وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو تو انائی کے شعبے میں سنگین انتظامی و مالی مسائل ورثے میں ملے ہیں۔
وزیراعظم عمران کی زیرصدارت ریاستی اداروں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بجلی و گیس کی چوری میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، محض انتظامی سطح پر تبدیلیاں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ناکافی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی اور پیٹرولیم میں بہترین پروفیشنلز کی خدمات حاصل کرنا ہوں گی۔
عمران خان نے کہا کہ سالہا سال کی کرپشن اور نااہلی نے نظام کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، ہنگامی صورتحال آؤٹ آف باکس اقدامات کی متقاضی ہے۔