امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ساحل پر سان فرانسسکو جانے والے کروز شپ کو روک لیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کروز شپ کے 11 مسافروں اور عملے کے 10 افراد میں کورونا وائرس سے مشابہہ علامات کی تشخیص ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کے کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے 71 سالہ شخص نے حال ہی میں اسی کروز شپ میں سفر کیا تھا۔