• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت مارچ کیخلاف درخواست، اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت مقرر

عورت مارچ کیخلاف درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت مقرر


عورت مارچ کیخلاف درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

درخواست گزار نے موقف اپنا یا ہے کہ 8مارچ کوغیراسلامی اور غیراخلاقی عورت مارچ ہونے جا رہا ہے جبکہ عورت مارچ کے پوسٹرز پر درج نعرے اسلام، آئین، قانون اور اخلاقیات کے خلاف ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو روکنا اور قانون کے مطابق سزا دینی چاہیےجبکہ آزادی کے نام پر بیہودگی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کہ عدالت فریقین کو عورت مارچ روکنے کا حکم دے۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایاگیا ہے جبکہ عورت مارچ کے خلاف اسلام آباد کے8 شہریوں نے وکلا کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔

تازہ ترین