• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ اسکائی کا خلیل الرحمان قمر سے کانٹریکٹ معطل کرنے کا اعلان

جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ اسکائی کا خلیل الرحمان قمر سے کانٹریکٹ معطل کرنے کا اعلان


جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے ایک خاتون کے ساتھ بدزبانی کی معافی مانگنے تک مصنف خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اپنا کانٹریکٹ معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

جیو انٹرٹینمنٹ اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے مصنف کے ساتھ 4 ڈرامہ سیریل اور ایک فلم کا اسکرپٹ لکھنے کا معاہدہ کیا تھا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کا خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کانٹریکٹ تخصیصی نہیں تھا اور ان کا یہی کانٹریکٹ بہت سے دیگر ٹی وی چینلز کے ساتھ بھی ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کہ مطابق ادارہ جیو اور جینے دو کی سوچ کے تبادلے اور اس کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔

ادارہ سمجھتا ہے کہ ہر کسی کو اپنی رائے دینے کا حق ہے، جبکہ ایک صحت مند بحث کو فروغ دینا بھی چاہیے، لیکن یہ بحث شائستگی کے اصولوں کے مطابق اور ایک دوسرے کی عزت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہونی چاہیے۔

جیو کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے نہ صرف ایک خاتون کے ساتھ بدزبانی کی بلکہ اپنی غلطی تسلیم کرنے اور اس پر معافی مانگنے سے بھی انکار کیا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اسی وجہ سے جیو انٹرٹینمنٹ کی انتظامیہ نے ان کے ساتھ معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جیو کا مقصد یہی رہا ہے کہ ایک مثبت بحث اور اظہار رائے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے چاہے اس میں ادارے پر ہی تنقید کیوں نہ کی گئی ہو۔

تازہ ترین