متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں کورونا وائرس کے پیش نظر جمعے کی نماز کا دورانیہ دس منٹ تک محدود کر دیا گیا۔
اماراتی حکام نے کل نمازِ جمعہ میں اماموں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ نماز میں صرف دو آیات تلاوت کریں۔
یو اے ای حکام نے کہا کہ نماز کے بعد امام مسجد وعظ اور دُعا بھی وہی پڑھیں جو انہیں بھیجے گئے خط میں درج کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث حرم شریف میں طواف کا سلسلہ عارضی طور پر رک گیا۔
کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی شہریوں پر عمرہ کرنے پر لگائی گئی پابندی کے بعد اطلاعات ہیں کہ عمرہ زائرین کو بالائی منزلوں پر منتقل کرکے مطاف خالی کروالیا گیا ہے۔
مکہ مکرمہ میں حرم کے صحن میں طواف رُک گیا تاہم بالائی منزلوں پر طواف جاری ہے۔
حرمین شریفین پریزیڈنسی کے مطابق 1979 میں حرم شریف پر قبضے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ طواف کا عمل روکا گیا ہے۔