• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان عورت کا رول ماڈل فاطمہ ؓ اور حضرت خدیجہ ؓ ہیں، فردوس عاشق

مسلمان عورت کا رول ماڈل فاطمہ ؓ اور حضرت خدیجہ ؓ ہیں ، فردوس عاشق


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمہ الزہراؓ کی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں۔ پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ تجارت کے پیشے سے وابستہ تھیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہر قسم کے استحصال کے خلاف ہے اور ان کے آئینی، قانونی، سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ عورتوں کے حق وراثت سے لے کر زینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اور سوچ کا واضح اظہار ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے، ٹی وی چینل پر پیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے۔

معاون خصو صی نے کہا کہ میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

تازہ ترین