• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سفاری پارک واقعہ: انتظامیہ نے شیروں کی اضافی تعداد کو ذمہ دار قرار دے دیا

لاہور سفاری پارک واقعہ: انتظامیہ نے شیروں کی اضافی تعداد کو ذمہ دار قرار دے دیا


لاہور کے سفاری پارک میں شیروں کا لقمہ بننے والے نوجوان کے واقعے کا ذمہ دار پارک میں شیروں کی اضافی تعداد کو قرار دے دیا۔

سفاری پارک کے گارڈز کا ماننا ہے کہ 24 فروری کی شام شیروں کی ایک فیملی کھلی رہ گئی تھی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سفاری پارک سلیم اختر کا کہنا تھا کہ پارک میں شیروں کی تعداد زیادہ ہے اور ان کے لیے کمرے کم ہیں جس کی وجہ سے کچھ شیروں کو کھلا رکھنا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں سفاری پارک انتظامیہ کی غفلت شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات و حیوانات کے قواعد کے مطابق شیروں کو غروب آفتاب سے قبل پنجروں میں بند کرنا لازمی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل محمد بلال نامی ایک نوجوان کو شیروں نے مار دیا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق محمد بلال گھاس کاٹنے کے لیے شیروں کے پنجرے میں گیا تھا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا تھا، تاہم کچھ روز بعد کچھ انسانی ہڈیاں اور گرانتی شیروں کے پنجرے میں سے برآمد ہوئی تھی۔

تازہ ترین