مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی میں عمارتیں گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمارتیں گرنے کے واقعے میں خواتین، بچوں اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ ہوا۔
قائد حزب اختلاف نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں دو واقعات میں عمارت اور بالکونی کا چھجا گرنے سے 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
گولیمار میں چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 10 خواتین اور 3 بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ فیڈرل بی ایریا میں چھجا گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے۔