• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت اور کے پی میں بارش کے باعث حادثات،ہلاکتیں 7ہوگئیں

Gilgit Kpk 7 Peopels Died In Rain Accidents
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے،بارشوں کے باعث حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور5 افراد زخمی ہوگئے ۔

استور میں بارش اور برفباری کی وجہ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں ،مالاکنڈ ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں بھی بارشیں ہو رہی ہیں ۔سوات کی تحصیل کبل میں سیلابی ریلے میں 2 خواتین بہہ گئیں ،دونوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔

چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں بارش سے ایک مکان کی چھت گرگئی ، حادثے میں 9 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خاتون اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ۔

اس سے قبل چلاس کے نواحی علاقے جچن میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ3 خواتین زخمی ہوگئی تھیں۔

کوہستان میں موسلادھار بارش اورلینڈسلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ہربن کوہستان سمیت مختلف مقامات پربند ہوگئی ہے۔
تازہ ترین