کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سینیٹ سنیٹر میاں رضا ربانی نے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ہیڈ آفس کی کراچی سے اسلام آباد منتقلی کی سختی سے مذمت کی ہے۔وفاقی حکومت بدنیتی سے کام لیتے ہوئے ، جان بوجھ کرسندھ کے دارالحکومت کراچی سے متعدد معاشی وسائل کوپنجاب یا وفاقی دارالحکومت میں منتقل کرنے پر کام کر رہی ہے،یہ مسئلہ ایوان بالا میں اٹھایا گیا تووفاقی حکومت جھوٹ پر مبنی بیان دیا۔پہلے مرحلے میں بڑی تعداد میں کیبن کریو ز کو کراچی سے اسلام آباد اور پنجاب کے دوسرے شہروں میں منتقل کیا گیایہ عمل شدید تکلیف اور معاشی نقصان کا باعث بناجبکہ کراچی کے لئے اور کراچی سے بین الاقوامی پروازوں کو محدود کیا گیا اور اسلام اور پنجاب سے سے اس میں اضافہ کیا گیا۔