• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی عاقل و بالغ، زبردستی نہیں کرسکتے، پشاور ہا ئیکورٹ

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید کی سربراہی میں بنچ نے غگ ایکٹ میں گرفتارملزم، اس کے والداورچچاکومشروط طور پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ فاضل بنچ کے ربرو تھانہ سروکلے چارسدہ کی حدود میں رہائش پذیرملزم گل امان ٗ اس کے والد اورچچاکی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست گذارنے چچازادبہن کو شادی کا پیغام بھیجا ، پولیس نے غگ ایکٹ کے تحت گل امان اسکے والد اور چچا کو گرفتار کیا،جسٹس قیصررشید نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ لڑکی عاقل و بالغ ہے ،قانون اور اسلام کی رو سے آپ کسی پر زبردستی نہیں کرسکتے اوریہ حق اسلام نے اسےدیا ہے جہالت کی باتیں نہیں چلیں گی اس موقع پر گل امان اسکے والد اور چچا کو مردان جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا فاضل بنچ نے ملزمان کی مشروط ضمانت کی منظوری دیدی اورمتنبہ کیاکہ اگر آئندہ ایسا کیا تو پھر ضمانت بھی نہیں ملے گی۔
تازہ ترین