پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پرملزم نے فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل کر دیا۔
فائرنگ کے بعد ملزم باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے ذریعے دہرے قتل کا واقعہ گوجرانوالہ کے قلعہ دیدار سنگھ میں پیش آیا۔
مقتول عابد کا چھوٹے بھائی کاشف کے ساتھ زمین کی تقسیم پر جھگڑا چل رہا تھا، اسی بناء پر ملزم کاشف نے گھر میں فائرنگ کر کے بھائی اور باپ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: سرگودھا، جائیداد کا مطالبہ، باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل
پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ جائے وقوع سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔