• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر پروگرام سے فائدہ اٹھانے والی 16 خواتین سرکاری اہلکاروں کا سراغ

پشاور(ارشد عزیز ملک) ایف آئی اے پشاور نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م سے فائدہ اٹھانے والی 16 خواتین سرکاری اہلکاروں کا سراغ لگا لیا ہے جنھوں نے 2008سے سکیم سے غیرقانونی طورپر فائدہ اٹھایا ۔

خواتین افسروں و اہلکاروں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرا م کے آغاز سے ر قم کی وصولی شروع کی تاہم ایف ائی اے نے ابھی تک ان کے نام اوررقم کو صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے ۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے جعفر خان نے جنگ کو بتایا کہ پشاور زون کو 343 کیس موصول ہوئے تھے جن پر تحقیقات جاری ہیں اور بہت جلد تمام سرکاری ملازمین کا سراغ لگا لیا جائے گا جنھوں نے اس سکیم کے تحت رقم وصول کی ۔

ایف آئی اے پشاور کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محکمہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی 16 خواتین ملازمین نے جرم کا اعتراف کیا ہے کہ انھوںنے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بھاری رقوم حاصل کررکھی ہیں جس کے تمام شواہدتحقیقات کے دوران ان کے سامنے رکھےگئے۔

تازہ ترین