اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل کے اہم میچ میں پشاور زلمی کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف دیا ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل راولپنڈی میں بارش کے بعد گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہوا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جبکہ دوسرا میچ شام 7 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے بیشتر بالائی علاقے ان دنوں بارش کی لپیٹ میں ہیں اور گزشتہ روز لاہور میں بھی بارش کے باعث ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔