حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دوران گفتگو چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مولانا آپ تقریروں میں جن امانت علی اور سلامت علی کا ذکر کرتے ہیں ،ان سے متعلق اسلام آباد آکر تفصیل سے بات ہوگی ۔
انہوں نے کہاکہ قوم نے بھی ہمیں ایک امانت دی ہے،مولانا ہمیں اس وقت ملک میں نئے کٹے نہیں کھولنے چاہئیں۔
ق لیگ کے سربراہ نے مزید کہاکہ ملک مشکلات میں گھرا ہوا ہے ،ہمیں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے،ہم سب کو قوم کے مسائل کے حل کےلیے مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھاکہ آپ کے والد مفتی محمود صاحب عظیم لیڈر تھے ،انہوں نے ملک کی مضبوطی کی تحریکوں میں حصہ لیا ہے۔