مردان (نمائندہ جنگ)مردان میں بھی چوہوں نے شہریوں کو کاٹنا شروع کردیا شہر میاں بیوی سمیت4افراد کو چوہوں نے کاٹ ڈالا ،شہریوں کا پشاور طرز پر چوہے مکاؤ مہم شروع کرنے کا مطالبہ کردیاپشاور کے بعد دوسرے بڑے شہر مردان میں بھی بلی نما چوہوں نے اپنا کرتب دکھاناشروع کردیاہے اور گذشتہ روز چاٹو چوک میں عارف اوراس کی بیوی کو یکے بعد دیگرے چوہوں نے کاٹ لیا جبکہ ہوتی اور باڑچم میں بھی خونخوار چوہوں نے دو شہریوں کو زخمی کرڈالاجس کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ اشیائے خورونوش کے مشہور بازار خواجہ گنج ،پارہوتی اور شہیدان میں دکاندار بلی نما چوہوں سے عاجز آگئے ہیں شہریوں نے ضلعی حکومت اورانتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ پشاورطرز پر مردان میں بھی چوہوں کے خلاف مہم شروع کیاجائے اورباقاعدہ چوہے مارنے پر انعام مقررکیاجائے ۔