• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس وقت ملک میں نئے کٹے نہیں کھولنے چاہئیں ،چوہدری شجاعت کا فضل الرحمٰن کو فون

چوہدری شجاعت کا فضل الرحمٰن کو فون 


 لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمنٰ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ شجاعت حسین کی مولانا فضل الرحمنٰ کی امانت پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران جو معاہدہ ہوا تھا اس امانت کا راز فاش نہیں کرنا چاہیے، ملکی مشکلات میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس وقت ملک میں نئے کٹے نہیں کھولنا چاہیے۔

تازہ ترین